بھارت:خونی گنے کے جوس،کی فروخت، ویڈیو وائرل
آپ کو زرد گنے کے جوس کی جگہ سرخ رنگ کا خونی جوس پیش کیا جائے تو آپ کو کیسا لگے گا؟بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے شہری آج کل الجھن کا شکار ہیں، غازی آباد میں ‘خونی گنے کا جوس’ بیچنے والا ایک شخص بے حد مقبول ہورہا ہے
نئی دہلی(نیٹ نیوز)مذکورہ جوس والے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو خون جیسا سرخ مشروب خون جمع کرنے والی تھیلی میں ڈال کر فروخت کر رہا ہے ۔دراصل یہ دکاندار گنے کے جوس میں پودینے اور چقندر کا جوس ملاتا ہے جس کی وجہ سے یہ ایک سرخ رنگ کا مشروب بن جاتا ہے ، یہ دیکھنے میں تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن نہایت ذائقہ دار ہے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس ویڈیو کو 22 گھنٹوں میں 74 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا اور مختلف تبصرے کئے ۔کچھ افراد نے اس جوس کو پینے کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ کچھ نے گنے کے جوس میں اس قسم کی ملاوٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔