دوست سے شادی کیلئے اجتماعی زیادتی کا ڈرامہ،لڑکی گرفتار
بھارت میں دوست سے شادی کیلئے اجتماعی زیادتی کا ڈرامہ رچانے والی لڑکی گرفتار
ناگپور(نیٹ نیوز)19سالہ لڑکی نے ناگ پور تھانے میں اپنے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی رپورٹ درج کرائی جس پر کمشنر ایک ہزار اہلکاروں کے ہمراہ متحرک ہوگئے اور پورے شہر میں اہلکاروں کا جال بچھا دیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے لڑکی کے فلیٹ سے اطراف کی آنے جانے والی تمام شاہراؤں پر لگے کیمروں کے 250 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھیں بعد ازاں پولیس نے لڑکی کی سرگرمیوں کو جاننے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی تو لڑکی کو دن بھر سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے اور بالآخر کمپالا پولیس سٹیشن میں داخل ہوتا دیکھا گیا جب پولیس نے نوجوان لڑکی کے ساتھ سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سچ اگل دیا کہ یہ سب بوائے فرینڈ کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے کیا تاکہ وہ اس سے شادی کرلے ۔