یونیورسٹی کے نام بھیجے پیکٹ سے 1لاکھ 80 ہزار ڈالر برآمد

یونیورسٹی کے نام بھیجے پیکٹ سے 1لاکھ 80 ہزار ڈالر برآمد

سٹی کالج آف نیویارک میں پروفیسر ڈاکٹر مینن کے نام بھیجے گئے ایک پُراسرار پیکٹ سے 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر برآمد ہوئے ہیں

نیویارک سٹی(نیٹ نیوز)سٹی کالج آف نیویارک کے شعبہ طبیعات کے سربراہ ڈاکٹر مینن کے نام گزشتہ برس ایک پیکٹ موصول ہوا تھا جو وبا کے دوران جامعہ کے بند ہونے کے باعث پروفیسر تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ یونیورسٹی کھلی تو عملے نے پیکٹ کو پروفیسر تک پہنچایا۔ پیکٹ میں ایک لاکھ 80 ہزار مالیت کے 50 اور 100 ڈالر کرنسی نوٹوں کے بنڈل تھے ۔پیکٹ سے ملنے والے خط کے مطابق ڈالرز بھیجنے والا اسی کالج کا سابق طالب علم ہے جو اب ایک کامیاب سائنس دان بن چکا ہے اور رقم ضرورت مند طلبا کو عطیہ کرنا چاہتا ہے ۔تاہم جب ڈاکٹر مینن نے ماضی کے ریکارڈ چیک کئے تو اس نام کا کوئی بھی طالب علم نہیں رہا جس کا مطلب ہے کہ ضرورت مند طلبا کی مدد کرنے والا اپنا نام صیغہ راز میں رکھنا چاہتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں