بارودی سرنگیں ڈھونڈنے ،ٹی بی کا پتا چلانے والے چوہے
ڈوڈوما(نیٹ نیوز)تنزانیہ کی ایک تنظیم ‘اوپوپو’ چوہوں کی مدد سے بارودی سرنگیں ڈھونڈنے کے علاوہ ٹی بی کا پتا چلانے کا کام بھی لے رہی ہے ۔
اسی مناسبت سے انہیں ‘ہیرو چوہوں’ کا نام دیا گیا ہے ۔ صرف ایک سے ڈیڑھ کلوگرام وزنی ہونے کے علاوہ یہ چوہے 45سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں اور تنگ جگہوں سے بھی بہ آسانی گزر جاتے ہیں۔ مضبوط یادداشت کے باعث ان چوہوں کا انتخاب کیا گیا اور چند ماہ تک انہیں زمین میں دفن کی گئی بارودی سرنگیں تلاش کرنے کی تربیت دی گئی۔
چوہے بہت جلد یہ کام سیکھ گئے اور انہوں نے بارودی سرنگیں ڈھونڈ کر اپنی افادیت ثابت کردی۔ اس کامیابی کے بعد ‘اپوپو’ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ چوہے فروخت کرنا شروع کردئیے ۔ ‘اپوپو’ میں چوہوں کو ٹی بی کا پتا لگانے کی تربیت بھی دی جانے لگی ہے کیونکہ غریب ممالک میں ٹی بی کی تشخیص کے روایتی طریقوں پر بہت رقم خرچ ہوجاتی ہے ۔