دنیا کا خشک ترین علاقہ، جہاں آج تک بارش نہیں ہوئی

دنیا کا خشک ترین علاقہ، جہاں آج تک بارش نہیں ہوئی

چلی(نیٹ نیوز)ایٹاکاما نامی صحرا شمالی چلی میں موجود ہے اور دنیا کا خشک ترین خِطہ ہے ۔

 یہ خطہ کئی ایسے علاقوں پر مشتمل ہے جہاں تاریخ میں کبھی کوئی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔اسی طرح ایٹاکاما کے ساتھ جڑے اریکا شہر میں 59سالوں میں 0.03انچ بارش ہوئی اور اسکے بعد 14سالوں تک کوئی بارش نہیں ہوئی۔ ایٹاکاما میں موجود گاؤں دیہات کے لوگ پانی کے حصول کیلئے ایسی جالیاں استعمال کرتے ہیں جو دھند میں موجود پانی کے بخارات کو محفوظ کرلیتی ہیں۔

اس کے بعد دنیا کا دوسرا خشک اور گرم ترین علاقہ وادئِ موت ہے جو امریکا میں موجود ہے ۔یہاں سرکاری ہدایت کے مطابق صبح 10 بجے کے بعد جانا منع ہے کیونکہ گرمی کی وجہ سے تپش اتنی شدید ہوتی ہے کہ بندہ مر بھی سکتا ہے اور میلوں دور کوئی آبادی نہیں ہے جو فوراً مدد کو پہنچ سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں