برفباری میں کھال کو گلنے سے بچانے والی کریم ایجاد

 برفباری میں کھال کو گلنے سے بچانے والی کریم ایجاد

نئی دہلی(نیٹ نیوز)شدید سردی اور برف میں کام کرنے والے افراد، مہم جو اور سپاہیوں کو ایک ہی خطرہ لاحق رہتا ہے ، فراسٹ بائٹ یا برف گزیدگی ، جس میں ناقابلِ برداشت سردی سے متاثرہ جسمانی اعضا گل سڑ کر تباہ ہوجاتے ہیں ۔

اب ایک خاص کریم انہیں فراسٹ بائٹ کے حملے اور اعضا کی بریدگی سے بچاسکتی ہے ۔ بھارت میں انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹی گریٹوو بائیلوجی کی ڈاکٹر منیا گنگولی اور ان کے ساتھیوں نے خلیات کو منجمد کرنے والے کیمیائی اجزا اور خلیات کے اندر برفیلے کرسٹل بننے سے روکنے والے ڈائی میتھائل سلفوکسائیڈ کو باہم ملایا ہے ۔

اس میں پولی وینائل الکحل ملائی گئی ہے جو خلیات کے درمیان برف جمنے روکتی ہے ۔ اس طرح انہوں نے ایک مؤثرمرہم بنایا ہے ۔ اس مرہم سے جلد کی سطح اور دیگر حصے بھی فریز ہونے سے بچ گئے ۔ اب مرہم کو سِن اے ایف پی کا نام دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں