چین میں دنیا کا سب سے بڑا ’’روبوٹ بیل‘‘ تیار

چین میں دنیا کا سب سے بڑا ’’روبوٹ بیل‘‘ تیار

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی انجینئروں نے دنیا کا سب سے بڑا چوپایہ روبوٹ تیار کرلیا ہے۔

 جسے انہوں نے ’’مکینیکل یاک ‘‘(روبوٹ بیل) کا نام دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ روبوٹ فوجی مقاصد کے لئے تیار کیا گیا ہے جو ایسے دشوار گزار اور خطرناک علاقوں میں دشمن کی نگرانی کرسکے گا ۔اس کی اونچائی ایک عام انسان کے مقابلے میں نصف ہے جبکہ لمبائی تقریباً انسان جتنی ہے ۔یہ چار پیروں پر آگے اور پیچھے چلنے کے علاوہ دائیں بائیں بھی گھوم سکتا ہے اور اپنا رُخ بدل سکتا ہے اور خود پر 160 کلوگرام وزنی سامان لاد کر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں