7ڈالر میں خریدی کرسی 38لاکھ روپے سے زائد میں فروخت

7ڈالر میں خریدی کرسی 38لاکھ روپے سے زائد میں فروخت

لندن(نیٹ نیوز)سستی اشیا کی دکان سے خریدی گئی سات ڈالر کی کرسی اب 21874یعنی 38لاکھ70ہزار604 روپے میں نیلام ہوئی ہے ۔

لکڑی اور بید کی پٹیوں سے بنائی گئی کرسی بیسویں صدی کے مشہورفنکار کولومن موسر نے اپنے ہاتھوں سے بنائی تھی جبکہ برطانوی خاتون نے بے دھیانی میں اسے برطانوی علاقے برائٹون اینڈ ہوو سے خریدا تھا اوراس کی تصاویر نایاب اور تاریخی اشیا خریدنے والی کمپنی کو بھیجیں جس نے اسے بیچنے کیلئے بولی کروائی جو بڑھتی ہوئی 21ہزار874ڈالر تک جاپہنچی اور7ڈالر میں کرسی خریدنے والی خاتون بیٹھے بٹھائے لکھ پتی بن گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں