مردہ قرار دیا گیا قیدی پوسٹمارٹم سے چند لمحے قبل زندہ ہوگیا
میڈرڈ(نیٹ نیوز)سپین کی ایک جیل میں بے ہوش ہونے والے قیدی کو مردہ قرار دیدیا گیا لیکن ہسپتال میں پوسٹمارٹم سے چند لمحے قبل وہ زندہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین کے علاقے ولابونا میں واقع آسٹوریاس جیل میں قیدی گونزالو مونڈویا جمنیز کو بے ہوش دیکھ کر پولیس گارڈ نے اس کی اطلاع جیل حکام کو دی جس کے بعد اسے اوویڈو کے انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میڈیسن لے جایا گیاجہاں اس کی موت کی حتمی تصدیق کردی گئی اورمردہ جمنیز کی لاش کو ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا جہاں بیگ میں اچانک اس کے دل نے دھڑکنا شروع کردیا۔