کبوتروں کی میراتھن ریس، دیکھ کر عقل دنگ رہ جائے
کائٹہ(نیٹ نیوز)بلوچستان کے ضلع آواران میں کبوتروں کی ایسی میراتھن ریس منعقد کی جاتی ہے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ، ساڑھے 5 سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کیلئے ان کبوتروں کو سخت ٹریننگ دی جاتی ہے ۔
بلوچستان میں مختلف کلبز کے زیر اہتمام ان کبوتروں کی میراتھن منعقد کی جاتی ہے جس کی فنشنگ لائن 560 کلو میٹر دور ہوتی ہے ، جس کے بعد کبوتر واپس اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں۔ یہ فاصلہ 5 سے 6 گھنٹے کے دوران طے ہوتا ہے ، حال ہی میں منعقد ہونے والی ریس کا فاتح کبوتر یہ فاصلہ ساڑھے 5 گھنٹے میں طے کر کے واپس لوٹا۔
ریس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ریس شروع ہونے سے قبل کبوتروں کو نشان لگا کر انہیں کوڈ نمبر دئیے جاتے ہیں۔ان کبوتروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ کبوتروں کیلئے لاکھوں روپے کی امپورٹڈ ادویات اور خوراک کا انتظام کیا جاتا ہے ، ان کی ٹریننگ کے مختلف مرحلے ہیں۔