شیردانتوں پسینہ آنے کے باوجود بطخ کے شکار میں ناکام

شیردانتوں پسینہ آنے کے باوجود بطخ کے شکار میں ناکام

لاہور(نیٹ نیوز)تالاب میں تیرتی بطخ نے ایسا کھیل کھیلا کہ اسے شکار کرنے کا ارادہ رکھنے والا شیر دانتوں پسینہ آنے کے باوجود شکار میں ناکام ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ تالاب میں مزے کرتی بطخ شیر کو دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہے تاہمشیر جیسے ہی بطخ کی جانب قدم اٹھاتا تو بطخ تالاب میں غوطہ لگا کر غائب ہو جاتی اور دوسری طرف سے نکل کر شیر کو سرپرائز دیتی۔ بطخ نے ایسا کئی بار کیا اور شیر بطخ کی چالاکی دیکھ کر پریشان ہوتا رہا۔بطخ کی چالاکی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بطخ کو بہادر کا خطاب دے یا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں