امریکی ماہرین نے جاسوسی کیلئے روبوٹک ٹڈا تیار کرلیا

امریکی ماہرین نے جاسوسی کیلئے روبوٹک ٹڈا تیار کرلیا

پیٹس برگ (نیٹ نیوز)امریکی سائنسی ماہرین نے ایک ایسا شاندار روبوٹک ٹڈا تیار کیا ہے جس پر کسی کو شک بھی نہیں ہوگا اور اسے جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

پیٹس برگ یونیورسٹی کے انجینئرز کیڑے نما روبوٹس بنانے میں مہارت رکھتے ہیں جو مشکل مقامات پر پہنچنے والی جگہوں پر پہنچنے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اسی یونیورسٹی کے طالب علموں نے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں 10ملی میٹر چوڑا مشینی جاسوس ٹڈا تیار کیا ہے جو بجلی سے چارج ہوتاہے ، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مستقبل میں بہت سارے اہم کاموں کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں