پھل توڑنے کیلئے درخت پر دوڑنے والی موٹر سائیکل تیار

پھل توڑنے کیلئے درخت پر دوڑنے والی موٹر سائیکل تیار

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی کسان کی 2014 سے جاری محنت اور تحقیق رنگ لے آئی اور وہ بلند قامت درختوں پر سے پھل توڑنے کیلئے موٹر سائیکل بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کیمطابق گنی پتی بھت نامی کسان کے کھیت میں ناریل اور چھالیہ کے 60 سے 70 فٹ لمبے درخت ہیں جن پر چڑھنے کیلئے انہوں نے اپنے انجینئر دوست سے مل کو ایک موٹر سائیکل تیار کرلی ،وہ کئی ناکام تجربوں اور 40 لاکھ روپے خرچ کرکے موٹر سائیکل بنانے میں کامیاب ہوئے ۔گنی پتی بھت نے موٹر سائیکل کی قیمت 62 ہزار روپے رکھی ہے جو اب ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں