دنیا کی سب سے لمبی جدید کار نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکن ڈریم نامی لموزین کار دنیا کی سب سے لمبی کار ہے ۔اسے90 کی دہائی میں امریکی کار ڈیزائنر نے آربگ نے ڈیزائن کیا تھا۔
یہ کار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا چکی،امریکن ڈریم کے نام سے مشہور سپر لیموزین اصل میں 1986 میں کار کسٹمائزر جے اوہربرگ نے بنائی تھی اور اس کی لمبائی 60 فٹ تھی۔اوہربرگ نے بعد میں اس گاڑی کو60 سے بڑھا کر سو فٹ لمبا کرکے ایک بار پھر سب سے لمبی کار کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ناساؤ کاؤنٹی میں آٹوزیم ٹیکنیکل ٹیچنگ میوزیم کے مالک مائیکل میننگ نے بتایا کہ امریکن ڈریم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے سرے سے اس کی تزئین و آرائش کا منصوبہ بنایا جس کے بعد اسکی لمبائی سو فٹ کرکے اس میں ایک ہیلی پیڈ، ایک سوئمنگ پول، ایک ہاٹ ٹب، پوٹنگ گرین اور ایک بڑا واٹر بیڈ شامل کیا گیا۔