صدیوں تک لڑی گئی جنگ میں خون کا ایک قطرہ نہ بہا
ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز)نیدر لینڈ اور انگلینڈ کے جزائر سسلی میں جنگ چھڑی جو 300 سال سے زائد عرصہ جاری رہی۔
لیکن خون کا ایک قطرہ تک نہ بہا۔اس جنگ کا آغاز 17ویں صدی عیسوی کے وسط میں 1651 کو ہوا اور اختتام بیسویں صدی کے آخر میں 1986 میں ہوا۔عملی طور یہ جنگ تو صرف چند ماہ ہی جاری رہی لیکن دنیا کی طویل ترین جنگ بننے کا دلچسپ سبب یہ ہے کہ جب ڈچ فوج نے وہاں سے واپسی کے لئے رخت سفر باندھا تو وہ اعلان جنگ سے رجوع کرنا (جنگ کے خاتمے کا اعلان کرنا)بھول گئے اور یوں سرکاری طور پر جنگ کا سلسلہ 335 سال تک جاری رہا۔