بچے ہوئے کھانے کی کھاد بنانے والا کوڑے دان
سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھانا ضائع ہونے کی شرح بہت زیادہ ہے ۔
اب رینکل نامی کوڑے دان میں بچی ہوئی غذا رکھ کر صرف 24 گھنٹے میں اس سے کھاد بنائی جاسکتی ہے ۔رینکل نامی اس خودکار کوڑے دان میں کئی طرح کے خامرے اور خرد نامئے موجود ہیں جن سے سبزیوں، پھلوں کے چھلکوں، گلے سڑے پھلوں اور دیگر اشیا کو ‘ہضم’ کرکے اس سے بہترین قدرتی کھاد تیار کی جاسکتی ہے ۔ اس عمل میں کوئی بدبو اور حشرات وغیرہ پیدا نہیں ہوتے ۔اسے کچن ٹو گارڈن فرٹیلائزر کمپوزٹر کہا جاسکتا ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ مصنوعی فرٹیلائزر کے دور میں نامیاتی اور ماحول دوست کھال یا کمپوزٹ کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ اسی لیے دنیا بھر میں نامیاتی کھاد بنانے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے ۔رینکل کو سان فرانسسکو کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جس کیلئے پورے سسٹم میں انتہائی بہترین خردنامیوں کا انتخاب کیا ہے۔