بھارت،10روپے کے سکوں سے6لاکھ کی کار خریدلی

بھارت،10روپے کے سکوں سے6لاکھ کی کار خریدلی

نئی دہلی(نیٹ نیوز)تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی کار خرید لی، سکے ایک ماہ سے زائد وقت میں جمع کیے گئے ۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق دھرم پوری میں کار ڈیلرشپ کے ملازمین اس وقت حیران رہ گئے جب کار کے خریدار نے انکے سامنے سکوں سے بھرا تھیلا لا کر رکھا۔ کار خریدنے والے شخص نے بتایا کہ اسکی والدہ ایک دکان چلاتی ہیں جہاں انہوں نے کئی مرتبہ سکوں کو کرنسی نوٹوں میں تبدیل کرنے کیلئے گاہکوں کو سکے دینے کی پیشکش کی لیکن کسی گاہک نے سکے قبول نہیں کئے ۔انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی سکے لینے کو تیار نہیں تھا یہاں تک بینک والوں نے بھی یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ انکے پاس سکے گننے کے لیے اتنے لوگ نہیں ہیں۔شروع میں کار ڈیلر بھی سکے لینے سے ہچکچا رہا تھا لیکن انہوں نے کار کے خریدار کے عزم کو دیکھتے ہوئے سکے لینے کا فیصلہ کیا اور سکے گننے کے بعد گاڑی دے دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں