اکاؤنٹ میں 24 برس کی تنخواہ منتقل ،ملازم استعفیٰ دیکر غائب
سین دیاگو(نیٹ نیوز)ملازم 24 سال کی تنخواہ یکمشت ملنے پر کمپنی سے استعفیٰ دیکر غائب ہوگیا۔کئی برس کی اجرت یکمشت ادائیگی کا حیران کن واقعہ براعظم امریکا کے جنوبی ملک چلی میں پیش آیا۔
جہاں ملازم کروڑوں روپے تنخواہ وصول ہونے پر پہلے تو حیران ہوا پھر استعفیٰ دیکر فرار ہوگیا۔کولڈ کٹس بنانے والی چلی کی سب سے بڑی کمپنی کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز کی جانب سے گزشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کے بجائے 286 ماہ(24برس) کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز منتقل ہوئی جو پاکستانی روپے میں تقریباً 3 کروڑ 70 لاکھ 41 ہزار سے زائد بنتی ہے ۔کمپنی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ملازم سے اضافی تنخواہ واپس کرنے کیلئے استفسار کیا گیا جس پر اس نے تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن استعفیٰ دیکر کر فرار ہوگیا، جس کے بعد سنگین غلطی کا مرتکب ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا ڈپٹی منیجر شدید کشمکش میں مبتلا ہے ۔