بھارت، واردات میں ناکامی پر ملزم معافی نامہ چھوڑ گئے

 بھارت، واردات میں ناکامی پر ملزم معافی نامہ چھوڑ گئے

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں جیولری کی دکان میں چوری کی واردات ناکام ہونے پر ملزم مالک کیلئے معافی نامہ چھوڑ گئے ۔ ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ڈکیت جیولری سٹور میں واردات کرنے پہنچے لیکن ان کیلئے والٹ توڑنا ایک چیلنج تھا۔ ملزموں نے گیس کٹر سے والٹ توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے ۔

 چوروں نے تھک ہار کر جانے کا فیصلہ کیا اور دکان سے نکلنے سے پہلے انہوں نے مالک کے نام معافی نامہ بھی لکھا۔صبح دیپک کمار نامی سٹور کے مالک نے واردات کی تحقیقات کے لیے پولیس کو فون کیا اور واقعے سے متعلق بتایا۔ رپورٹ کے مطابق چوروں نے سٹور کے اندر ریکارڈ ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی ہار ڈسک بھی نکال دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے سرنگ کئی دنوں سے کھودی ہوگی ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں