ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ

ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ

کنیکٹکٹ(نیٹ نیوز)گرمیوں میں ساحل پر وقت گزارنے یا ٹریکنگ کے دوران خیمے استعمال کئے جاتے ہیں تاہم اندرونی تپش ان میں ایک اہم مسئلہ بنی ہوتی ہے ۔ اب جامعہ کنیکٹکٹ کے ماہرین نے ایک خیمہ بنایا ہے جو صرف ایک گیلن پانی سے ایئرکنڈینشر خیمہ بن جاتا ہے ۔

اس میں ایک جانب تو خاص کپڑا استعمال کیا گیا ہے جو باہر کی حرارت خیمے کے اندر نہیں آنے دیتا اور دوسری جانب پانی کے بخارات سے اندرونی ماحول کو سرد رکھتا ہے ، اس کیلئے بجلی کی کوئی ضرورت نہیں رہتی۔ اسے بنانے کیلئے فطرت سے رہنمائی لی گئی ہے اور پودوں میں پانی جذب کرکے خود کو ٹھنڈا رکھنے کے عمل کا بغور مطالعہ کیا گیا ہے ۔ انجینئر ال کسانی نے اسکیلئے بطورِ خاص کپڑا ڈیزائن کیا ہے ۔ اس کپڑے میں ٹائی ٹینیئم کے نینوذرات ملائے گئے ہیں جو خیمے کی تہہ میں موجود پانی کو اوپر کی جانب کھینچتے ہیں اور پانی کپڑے سے بخارات بن کر اطراف کو سرد کرتا رہتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں