چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھنے والی خونی برف

 چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھنے والی خونی برف

ریو ڈی جنیرو(نیٹ نیوز)اس وقت برازیل میں موسمِ گرما ہے اور درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے ۔ اس تناظر میں ریو ڈی جنیرو کے چڑیا گھر میں درندوں کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے ایسی برف بنائی گئی جس میں خون کا ذائقہ ملایا گیا تاکہ وہ اس جانب راغب ہوسکیں۔

اس کے علاوہ جس طرح قلفی میں بادام اور پستے ملائے جاتے ہیں عین اسی طرح برف میں خون، مرغی کا گوشت اور ان جانوروں کا خون ملایا گیا جو ان درندوں کی مرغوب غذا ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چڑیا گھر کا شیر سِمبا اور تین سالہ سیاہ تیندوا اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔اس کی ضرورت یوں پیش آئی ہے کہ بے ذائقہ ہونے کی وجہ سے عموماً درندے برف چاٹنا پسند نہیں کرتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں لہو بھری برف سے رغبت دلائی گئی۔ چڑیا گھر کے ماہرین کے مطابق شدید گرمی ان درندوں کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں