102 سالہ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئیں

102 سالہ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئیں

نئی دہلی(نیٹ نیوز)آپ کے سامنے پڑی میت کے جسم میں اچانک حرکت ہو اور وہ آنکھیں کھول کر دیکھنے لگے تو آپ کے تاثرات کیا ہوں گے ؟ یقیناً آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ۔ایسا ہی ایک حیران کر دینے والا واقعہ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا جہاں 102 سالہ خاتون مرنے کے چند گھنٹے بعد زندہ ہوگئیں۔

 عمر رسیدہ خاتون کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا جس کے بعد آخری رسومات کی تیاریاں کی گئیں۔ لواحقین سے تعزیت کیلئے رشتہ دار اور علاقہ مکین بھی گھر میں جمع ہونا شروع ہوئے ۔میت کے قریب بیٹھے لوگوں کے چہروں کا رنگ اُس وقت بدل گیا جب میت کے جسم میں حرکت ہونا شروع ہوئی۔ خاتون نے اچانک آنکھیں کھول کر سب کو دیکھنا شروع کر دیا۔ لواحقین اور اہل محلہ یہ دیکھ کر جہاں حیرت میں پڑ گئے وہیں انہیں خوشی بھی ہوئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں