دور فرعون میں لاشوں کو ممیاں بنانیکا راز پتہ چل گیا

دور فرعون میں لاشوں کو ممیاں بنانیکا راز پتہ چل گیا

قاہرہ(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے مصر میں ایسی جگہ دریافت کی ہے جہاں دور فرعون میں انسانی لاشوں کو حنوط کرکے ممی بنایا جاتا ہے ۔ سائنسدانوں نے ایک ایسی قدیم جگہ دریافت کی ہے جہاں انسانوں کو حنوط کرنے کا علم تکمیل پاتا تھا۔

 یہ مقام زمین کی سطح کے اوپر زیر زمین کئی کمروں پر مشتمل ہے ،نئی دریافت میں 31 بند صندوق، جو ابھی تک باقیات سے بھرے ہوئے ہیں اس کے بارے میں ہدایات موجود تھیں۔ آثار قدیمہ کے پروفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے برتن کے اندر موجود کیمیائی مادوں کو شناخت کر کے اور اسے باہر کے لیبل کے ساتھ جوڑ کر اجزا کی درجہ بندی کی ہے ۔ شریک مصنف سٹیفن بکلی نے کہا کہ بنیادی طور پر، یہ عمل مرکبات کو الگ کرتا ہے اور پھر انفرادی عناصر کے سالماتی فنگر پرنٹ کو تلاش کرتا ہے ، جس سے بالآخر محققین کو ممی حنوط کرنے کی اصل ترکیب کو سمجھنے میں مدد ملی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں