خاتون شارک کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئیں

 خاتون شارک کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئیں

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی خاتون ڈائیور اوشن ریمسی سمندر کے بجائے خطرناک شارک مچھلی کے منہ میں چھلانگ لگانے سے بال بال بچ گئیں۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سمندر میں چھلانگ لگانے کو بالکل تیار تھیں اور اسی دوران پانی کے نیچے شارک مچھلی بھی ان کا منہ کھولے انتظار کر رہی تھی۔امریکی خاتون کی قسمت اچھی رہی کہ وہ چھلانگ لگانے سے کچھ ہی سیکنڈز پہلے سنبھل گئیں اور شارک کے منہ میں جانے سے بچ گئیں۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ صرف ایک سیکنڈ کی تاخیر نے اوشن ریمسی کی جان بچالی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں