مسلمان خلا باز کو دن میں 16 بار سحری اور افطار کرنا پڑا

 مسلمان خلا باز کو دن میں 16 بار سحری اور افطار کرنا پڑا

کوالالمپور (نیٹ نیوز) زمین پر روزہ رکھنا اتنا مشکل نہیں ہوتا جتنا خلائی سفر کرنے والوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔

ملائیشین مسلم نوجوان شیخ مظفر شکور جب 2007 میں خلائی سفر پر روانہ ہوئے تو ماہ رمضان میں خلا میں روزے رکھنے کا فرض پوری جانفشانی سے نبھایا۔ بڑا مسئلہ خانہ کعبہ کی جانب رخ کرکے نماز پڑھنے میں بہت مشکل پیش آئی کیونکہ زمین کی سطح سے 220 میل اوپر مدار میں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن مسلسل حرکت میں رہتا ۔ خلائی سٹیشن زمین کے گرد ڈیڑھ گھنٹے میں چکر مکمل کرلیتا ہے اور ہر 24 گھنٹے کے دوران 16 بار دن اور رات کا سامنا ہوتا ہے ۔ یعنی ہر ڈیڑھ گھنٹے بعد سحری اور افطاری۔ سحری پر تو کوئی سوال نہیں لیکن افطاری بہرحال فرض ہے ۔ سپیس ایجنسی نے سائنسدانوں اور دینی علما کی کانفرنس کا انعقاد کیا عبادت کی گائیڈلائنز پر مشتمل دستاویز تیار ہوئی جو 18 صفحات پر مشتمل تھیں۔ جس کی منظوری ملائیشین نیشنل فتویٰ کونسل نے دی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں