چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ‘مینیئن’ ماڈل کی بہتات

چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ‘مینیئن’ ماڈل کی بہتات

پرتھ(نیٹ نیوزـ) آسٹریلیا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں مشہور کارٹون کردار، مینیئن کے مجسمے اور دیگر ماڈل تیزی سے دیکھے گئے ہیں۔

 لیکن اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کون نصب کررہا ہے ۔اس علاقے کا نام وارک ہے جہاں مشکل سے 70 افراد رہتے ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ گزشتہ برس کرسمس سے قبل پہلا مینیئن دیکھا گیا۔ پھر ان کی تعداد بڑھتی گئی اور اب یہاں 24 کے قریب مینیئن ماڈل موجود ہیں۔ ان میں سے بعض ماڈل دھاتی کاٹ کباڑ سے بنائے گئے ہیں جنہیں ڈاک رکھنے یا پودے اور پھول دان کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب کچھ ماڈل کو بطور آرٹ کا نمونہ بنایا گیا ہے اور ان میں کوئی شے نہیں رکھی جاسکتی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مینیئن کے بعد اب دیگر لوگوں نے بھی یہاں رہائش اختیار کی ہے ،صرف ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں مینیئن کو لگاتے دیکھا گیا ہے لیکن لگانے والا فرد سانتا کلا ز کے لباس میں تھا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں