کدو کے بیج جوڑوں کے درد کا علاج کرنے میں مددگار
لاہور(نیٹ نیوز)کدو کے بیج کئی بیماریوں میں مفید ہیں، جن میں جوڑوں کا درد بھی شامل ہے، اس کے علاوہ یہ خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے، دل اور دماغ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہے۔
کدو کے بیج میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈز، وٹامن کے ، فاسفورس، مینگنیز، میگنیشیم، آئرن، زنک، کاپر، وٹامن B2 اور پوٹاشیم جیسی معدنیات موجود ہوتی ہیں۔ ان خواص کی وجہ سے کدو کے بیجوں کو عام طور پر کھیر اور لڈو جیسے کئی میٹھے پکوانوں میں ڈال کر کھایا جاتا ہے ۔ کدو کے بیج ذیابیطس کو کنٹرول کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہیں اورجوڑوں کے دورمیں آرام کا باعث بھی بنتے ہیں۔