امریکی لائبریری کو 96 برس بعد کتاب واپس مل گئی

امریکی لائبریری کو 96 برس بعد کتاب واپس مل گئی

فلوریڈا (نیٹ نیوز) امریکا کی ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 96 برس بعد واپس پہنچا دی گئی۔

’’اے ہسٹری آف یونائیٹڈ سٹیٹس‘‘نامی کتاب کے مصنف امریکی مورخ بینسن لاسنگ ہیں جبکہ اس کی اشاعت 1881 میں ہوئی تھی۔ریاست کیلیفورنیا کی سینٹ ہیلینا پبلک لائبریری سے کسی شہری نے کتاب لی تھی جس پر واپسی کی تاریخ 21 فروری 1927 درج تھی لیکن فروری 1927 کے بجائے کتاب 96 برس بعد دوبارہ لائبریری کی زینت بن چکی ہے۔ لائبریری کو کتاب واپس کرنے والے شخص نے اپنی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم تاریخی کتاب لائبریری میں پہنچادی ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں