السی دل کے مریضوں کے لئے بہترین غذا قرار

 السی دل کے مریضوں کے لئے بہترین غذا قرار

لاہور(نیٹ نیوز)السی کے براؤن رنگ کے بیج اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتے ہیں، ان کا باقاعدہ استعمال اندرونی و بیرونی طبی مسائل کو حل کرتی ہے ۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ السی میں اومیگا تھری، فائبر، متعدد منرلز، وٹامنز اور انوکھی قسم کی جڑی بوٹی کمپاؤنڈز پائے جانے کے باعث اس کا استعمال دل کے مریضوں کے لئے بہترین غذا ہے ۔یہ کینسر اور ذیابیطس 2 سے بھی بچاتی ہے ، اس کے علاوہ گڈ فیٹ اور پروٹین حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے ۔اگر السی کے بیجوں کو کوٹ کر پانی میں ابال کر سات تولہ کی مقدار میں یہ پانی پیا جائے تو اس سے قے سہولت سے آجائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں