مسافر نے جہاز کا دروازہ بند کردیا، پائلٹ کے پسینے چھوٹ گئے

 مسافر نے جہاز کا دروازہ بند کردیا، پائلٹ کے پسینے چھوٹ گئے

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)ایئرپورٹ پر پہنچنے والے طیارے کے مسافر نے باہر نکلتے ہوئے دروازہ بند کردیا، جس کے باعث پائلٹ کے پسینے چھوٹ گئے۔۔

 گزشتہ روز کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر اترنے والے جہاز کا آخری مسافر اترا مسافر نے یہ سوچ کر کے اب تو اندر کوئی نہیں اس نے جہاز کا دروازہ بند کر دیا۔مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پائلٹ کو علم ہوا کہ دروازہ بند ہوچکا ہے تو اس کے پسینے چھوٹ گئے کیونکہ جہاز کا دروازہ آٹو میٹک طریقے سے لاک ہوگیا تھا اور اندر جانے کا بھی کوئی راستہ نہیں تھا۔ پائلٹ کو کاک پٹ کی کھڑکی سے چڑھ کر اندر داخل ہونا پڑا۔ کھڑکی سے چڑھ کر ہوائی جہاز کے اندر داخل ہوا، بتایا جا رہا ہے کہ بند دروازے کو صرف پائلٹ ہی کھول سکتے ہیں جو خود اس وقت جہاز میں سوار نہیں ہوسکتے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں