جاپانی یوٹیوبر نے مشہور ہونے کیلئے زہریلی مچھلیاں کھالیں

جاپانی یوٹیوبر نے مشہور ہونے کیلئے زہریلی مچھلیاں کھالیں

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ایک جاپانی یوٹیوبر کی جانب سے زہریلی مچھلی نما سمندری مخلوق پکاکر کھانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

 نیلی رنگت کی اس جیلی فش کو دنیا کی زہریلی ترین سمندری مخلوق کہا جاتا ہے ۔ یہاں تک کہ اس پر پاؤں بھی پڑجائے تو کئی دنوں تک شدید جلن ہوتی رہتی ہے اس کے ڈنک میں زہرہوتا ہے اور بسا اوقات جانور بلکہ انسان کے لیے بھی جان لیوا ہوسکتا ہے ۔ جاپان کے مشہور یوٹیوبر ‘ہوموسیپی’ کے سبسکرائبر اس وقت دس لاکھ کے قریب تھے جو اس خوفناک بلکہ احمقانہ حرکت کے بعد اب 15 لاکھ تک جاپہنچے ہیں۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرتگالی سپاہی نامی جیلی فِش کو ایک برتن میں ڈال کر پکایا جارہا ہے ۔ یو ٹیوبر نے اسے کھایا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ اس کا ذائقہ اچھا ہے جس کے کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے ۔ڈاکٹروں نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ہرگزاس عمل کو نہ دوہرائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں