2 ہزار سال پرانا قلعہ 30ہزار پاؤنڈ میں فروخت کیلئے پیش

 2 ہزار سال پرانا قلعہ 30ہزار پاؤنڈ میں فروخت کیلئے پیش

ایڈن برگ(نیٹ نیوز)سکاٹ لینڈ کے جزیرے پر بنا 200 سال پرانا تاریخی قلعہ صرف 30 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کیا جا رہا ہے جو اوسط درجے کے فلیٹ کی قیمت سے بھی کم ہے ۔

سکاٹ لینڈ کے شیٹ لینڈ جزیرے فیٹلر پر ایک 200 سال قدیم تاریخی قلعہ فروخت کیا جا رہا ہے یہ قلعہ 40 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جس میں 24 بیڈ رومز، فولی ٹاورز، ایک صحن اور باغات بھی ہیں تاہم اگر کوئی یہ کم قیمت قلعہ نادر موقع سمجھ کر خریدنا چاہتا ہے تو جان لے کہ جس طرح ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی اسی طرح اس قلعے کی اتنی کم قیمت میں فروخت میں بھی ایک راز ہے ۔وہ راز کوئی بھوت پریت، آسیب یا قانونی تنازع نہیں بلکہ یہ ہے کہ قلعہ انتہائی مخدوش حالت میں ہے اور جو بھی اس کو خریدے گا اس کو اس کی تزئین و آرائش اور دوبارہ رہائش کے قابل بنانے کے لیے 12 ملین پاؤنڈ خرچ کرنا ہوں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں