برطانوی انجینئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل

برطانوی انجینئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی انجینئر کو یہ سوجھی کہ کیوں نہ ایک ہی جگہ پڑے رہے کوڑے دان کو دوڑنے کے قابل بنایا جائے ۔

اب انہوں نے پہیوں والا کچرا دان بنایا ہے جو 88 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے ۔31 سالہ مائیکل والہیڈ نے فیس بک مارکیٹ پلیس سے پہیوں والا کوڑے دان صرف 25 ڈالر میں خریدا اور اسے بدلنے کا تہیہ کیا۔ انہوں نے رقم جمع کی اور 900 ڈالر کا سوزوکی جی پی 125 انجن لگایا۔ دو سٹروک انجن کے علاوہ انہوں نے میگنیشیئم گوکارٹ پہیئے لگائے ۔ اس کے بعد پورے نظام کا ڈھانچہ اور چیسس ڈیزائن کیا۔ اس کے بعد آگے اضافی پہیہ بھی لگایا۔سٹریئنگ وہیل لگانے کے بعد وہ کوڑے دان میں بیٹھے اور اسے دوڑانے کی ویڈیو بنائی جو بہت مشہور ہورہی ہے ۔ مائیکل نارتھ یارک شائر میں واقع ایلونگٹن ہوائی اڈے پر خود کوڑے دان میں بیٹھے اور اسے 88 کلومیٹر فی گھنٹے تک دوڑا کا نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں