بیلنس ختم ہونے پر سائیکل لاک،سوار اوندھے منہ جا پڑا

 بیلنس ختم ہونے پر سائیکل لاک،سوار اوندھے منہ جا پڑا

لاہور(نیٹ نیوز)سیاحوں اور مقامی شہریوں کی سہولت کیلئے موٹر سائیکل یا سائیکل کرائے پر دینے کے قوانین مختلف ممالک کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں ۔

آپ نے بائیک کرایہ پر لینے کے پری پیڈ آپشن کے بارے میں بھی سن رکھا ہوگا جہاں سوار کو اکاؤنٹ ری چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ،وائرل ویڈیو میں پری پیڈ بیلنس ختم ہونے کے بعد کرائے کی سائیکل اچانک خود بخود لاک ہوجاتی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سڑک پر سائیکل چلا رہا ہے ۔ اچانک وہ سائیکل سمیت سڑک پر منہ کے بل گرتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کی ناک زخمی ہوگئی ہو، اس کے پاس موجود دوسرے لوگ بھی اسے دردمندانہ نگاہوں سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو کو بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے اس سسٹم پر تنقید بھی کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں