جیل میں پیدا ہوئی لڑکی ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھے گی

جیل میں پیدا ہوئی لڑکی ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھے گی

ٹیکساس (نیٹ نیوز)جیل میں پیدا ہونے والی امریکی لڑکی تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیار ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کی جیل میں سزا کاٹنے والی خاتون کے یہاں ارورہ سکائی کاسٹنر نامی بچی کی پیدائش ہوئی تھی جو اب مشہور ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجوایشن کرے گی۔رپورٹس کے مطابق پیدائش کے بعد لڑکی کے والد نے اسے جیل سے لے جا کر اکیلے ہی اس کی پرورش کی۔امریکی اخبار کے مطابق ارورہ سکائی کاسٹنر کی عمر اس وقت 18 سال ہے اور یہ ٹیکساس کی جیل میں پیدا ہوئی تھی۔نوجوان لڑکی نے ہائی سکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جس کے بعد اب وہ جلد ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لے گی۔ارورہ سکائی کاسٹنر کا کہنا ہے کہ وہ ہارورڈ میں نفسیات اور فلسفہ پڑھنے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں