دنیامیں سب سے زیادہ لمبی زبان رکھنے والا کُتّا

دنیامیں سب سے زیادہ لمبی زبان رکھنے والا کُتّا

لاہور(نیٹ نیوز)کتّوں میں سب سے زیادہ لمبی زبان ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ لوزیانا سے تعلق رکھنے والے کتّے نے اپنے نام کرلیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے۔۔

 آفیشل انسٹاگرام پیج پر لمبی زبان والے سیاہ رنگ کے ایک کتّے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے ۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے لمبی زبان رکھنے والا کتّا زوئی ہے جس کی زبان کی لمبائی 12.7 سینٹی میٹر ہے ۔ گنیزبک ورلڈ ریکارڈ میںلیبراڈور اور جرمن شیفرڈ مکس نسل کے زوئی نامی کتّے کو سب سے لمبی زبان رکھنے والا کتّا ہونے کا ٹائٹل اس وقت دیا گیا جب ایک جانوروں کے ڈاکٹر نے اس کی زبان کی پیمائش کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ گنیزبک ورلڈ ریکارڈ بسبی نامی کتّے کے پاس تھا جس کی زبان کی پیمائش 9.49 سینٹی میٹر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں