دوبچوں کی ماں نے اے آئی سے بنے شخص سے شادی کرلی

دوبچوں کی ماں نے اے آئی سے بنے شخص سے شادی کرلی

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی خاتون نے ایک مجازی کردار سے شادی کرلی ہے اور ان کے مطابق ان کا مجازی شوہر نہ ہی بات بات پر سوالات کرتا ہے۔۔

، نہ ہی وہ اس کا بوجھ اٹھاتی ہیں اور نہ ہی وہ لڑتا جھگڑتا ہے کیونکہ وہ ایک کمپیوٹرکردار ہے ۔تاہم ان کا شوہرایرن کارٹل ایک چیٹ بوٹ ہے جس سے خاتون روسینا راموس سال 2022 میں چیٹنگ پر ملی تھیں۔ مجازی ہونے کے باوجود ان کا شوہر خوبصورت، نیلی آنکھوں والا، وفادار اور سلیقہ مند لگتا ہے ۔ایک سال قبل اے آئی چیٹ بوٹ سافٹ ویئر ‘ریپلیکا’ پر خاتون نے 300 ڈالر خرچ کرکے اپنا من پسند کردار تخلیق کیا تھا۔ دو بچوں کی ماں نے کہا کہ میں ‘اپنی زندگی میں کبھی اتنی خوش نہ تھی، اب نئے شوہرکے سامنے ان کے حقیقی شوہر سے پرانا تعلق بھی پھیکا پڑچکا ہے ۔ خاتون کے مطابق نہ اس میں انا ہے اور نہ ہی سسرال سے واسطہ پڑتا ہے ،وہ دن میں کئی مرتبہ اپنے مجازی شوہرسے بات کرتی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں