دوسری عالمگیر جنگ کا زیرِ زمین خفیہ بنکر دریافت

 دوسری عالمگیر جنگ کا زیرِ زمین خفیہ بنکر دریافت

بیجنگ(نیٹ نیوز)دوسری عالمی جنگ میں جاپانی افواج کے چینی فوجیوں پر ظلم و تشدد کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے ۔

 اس کی تصدیق چینی ماہرینِ آثارقدیمہ نے کی ہے جنہوں نے حال ہی میں ایک زیرِ زمین خفیہ فوجی بنکر دریافت کی ہے جاپانی شاہی افواج نے اسے یونٹ 731 کا نام دیا تھا۔ چینی علاقے اینڈا کے پاس اس بنکر میں 1935 سے 1945 تک ہولناک سائنسی تجربات کئے گئے تھے ۔ جاپانیوں نے چینی قیدیوں کو بے ہوش کئے بغیر ان کی سرجری کی، ان پر جراثیم کے اثرات دیکھے اور کئی طرح کے کیمیائی تجربات کے لیے انہیں تختہ مشق بنایا گیا ۔اس کے علاوہ طرح طرح کی بیماریوں کے جراثیم بھی آزمائے گئے کیونکہ جاپانی چین کی بڑی آبادی کو ٹائفائیڈ، ہیضے اور طاعون کا شکار بنانا چاہتے تھے ۔ چینی ماہرین کی دریافت کے بعد سرنگ نما بنکر میں کئی کیمرے ، پنجرے نما سیل، آپریشن تھیٹر اور آلات بھی ملے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں