چینی نوجوان گرمی سے بچنے کیلئے فریزر میں بیٹھ گیا

چینی نوجوان گرمی سے بچنے کیلئے فریزر میں بیٹھ گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہری نے گرمی سے بچنے کیلئے خود کو فریزر میں بند کرلیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چین کے مختلف شہر اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 40 ڈگر ی سینٹی گریڈ کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا۔ایسے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خود وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکا خود کو فریزر میں بند کر کے اندر مزے سے موبائل فون استعمال کر رہا ہے ۔مذکورہ ویڈیو کسی سٹور کی ہے ، فریزر میں سافٹ ڈرنگ اور جوس رکھے ہوئے ہیں۔ ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران اس نے اپنی ٹانگ سے فریزر کا دروازہ کھول کر دکھایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں