اے ٹی ایم کا پن کوڈ الٹا درج کیا جائے تو کیا ہوگا،نیاانکشاف

اے ٹی ایم کا پن کوڈ الٹا درج کیا جائے تو کیا ہوگا،نیاانکشاف

لاہور(نیٹ نیوز)ٹوئٹر پر ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اے ٹی ایم استعمال کرنے والے صارفین لٹنے سے کیسے بچ سکتے ہیں۔

صارف کے مطابق کوئی بھی شخص اے ٹی ایم کے اندر کھڑا ہو اور اچانک ڈاکو واردات کیلئے آجائے تو اپنا پن کوڈ الٹا درج کردیا جائے ۔اس عمل سے ہوگا یہ کہ اے ٹی ایم مشین رک جائے گی اور خود کار طریقے سے اس بات کی اطلاع پولیس کو بھی ہوجائے گی۔گزشتہ دنوں ایک تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ کیا گیا تھا کہ اگر کوئی جرائم پیشہ شخص آپ کو اسلحہ کے زور پر اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کیلئے دباؤ ڈالتا ہے تو آپ مزاحمت بالکل نہ کریں۔صارف نے بتایا کہ مثال کے طور پر آپ کا پن کوڈ 1234 ہے تو آپ اسے الٹا یعنی 4321 درج کریں، اس طرح کرنے سے مشین چلتے چلتے رک جائے گی اور محفوظ طریقے سے پولیس کو بھی مطلع کردیا جائے گا۔ مخصوص سگنلز کی یہ سہولت ہر اے ٹی ایم مشین میں نصب ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں