لڑکی نے بلی سمجھ کر ‘خطرناک’ جانور پال لیا

لڑکی نے بلی سمجھ کر ‘خطرناک’ جانور پال لیا

لاہور(نیٹ نیوز)لڑکی نے بلی سمجھ کر جنوبی ایشیا میں پایا جانے والا نایاب نسل کا خطرناک جانور پال کر دنیا کو حیران کر دیا۔

 وکٹوریا نامی لڑکی کچھ عرصے قبل اپنی ماں سے بچھڑ جانے والے بلیک پینتھر (سیاہ چیتا) کو بلی سمجھ کر گھر لائی تھی۔اس نے سیاہ چیتے کو اپنے پالتو کتے کے ساتھ خوب دیکھ بھال کے ساتھ پال کر بڑا کیا، لیکن آہستہ آہستہ بلیک پینتھر کے رویے میں بلی کے برعکس غیر معمولی تبدیلی آنے لگی۔ بعدازاں وکٹوریا پر یہ راز کھل گیا کہ یہ بلی نہیں دراصل نایاب نسل کا بلیک پینتھر ہے ۔ لڑکی نے خوف کے مارے چھوڑ دینے کے بجائے اس کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا اور آج دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔حیران کُن طور پر بلیک پینتھر اور کتا بھی آپس میں بہترین دوست بن گئے ۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کھاتے ، پیتے ، کھلیتے اور سوتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں