بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کا خطرہ کم کر سکتی ہیں
بلفاسٹ(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبزیوں، گری دار میووں اور سمندی غذا سے بھرپور بحیرہ روم کی غذا دماغی کارکردگی میں کمی کے خطرات کو تقریباً 25 فی صد تک کم کر سکتی ہے ۔
برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے 40 برس سے زیادہ کی عمر کے 60 ہزار 300 افراد کا معائنہ کیا جس میں ان سے دن میں کھائی جانے والی غذاؤں کے متعلق پوچھا گیا۔بعد ازاں ان کے جوابات کو اٹلی اور سپین جیسے ممالک میں کھائی جانے والی صحت مند بحیرہ روم کی غذا سے مماثلت رکھنے پر پرکھا گیا۔وہ افراد جنہوں نے ان غذاؤں میں سب سے زیادہ سکور کیا ان میں یہ غذا کم مقدار میں کھانے والوں کی نسبت دماغی کارکردگی کمزور ہونے امکانات 23 فی صد کم تھے ۔اس طرح کی غذاؤں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ جسم اور دماغ پر ہونے والی سوزش کو کم کرتی ہیں جس کا تعلق ڈیمنشیا سے ہوتا ہے ۔