جاپان میں ’علیحدگی پسند شادیاں‘ مقبول ہونے لگیں

جاپان میں ’علیحدگی پسند شادیاں‘ مقبول ہونے لگیں

ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپانی خاتون ہیرومی اور ان کے شوہر ہیدیکازو تاکیدا کی شادی کو کئی سال گزرچکے ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔۔۔

 لیکن وہ شادی کے شروع دن سے ایک دوسرے سے ایک گھنٹہ کے فاصلے پر رہایش پذیر ہیں۔علیحدگی پسند شادیاں جاپان میں بہت مقبول ہورہی ہیں ،ایک طرف جوڑا ایک دوسرے کی محبت اور حمایت سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو وہیں دوسری طرف وہ اپنے جیون ساتھی کے بارے میں فکر کیے بغیر انفرادی طرز زندگی کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔ بی بی سی نے حال ہی میں علیحدگی پسند شادی کرنے والے جوڑے ہیرومی اور ہیدیکازو پر ایک سٹوری کی جس میں بتایا گیا کہ ہیرومی خود کو ایک مضبوط، خود مختار خاتون کے طور پر بیان کرتی ہیں جو فٹنس ٹرینر اور جم منیجر ہیں جبکہ دوسری جانب ہیدیکازو ایک کاروباری مشیر ہیں جو اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں