کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ

کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ

لندن(نیٹ نیوز)کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ بنا دیا۔

سبزی خور مائیک جیک نے 6 منٹ اور 49.2 سیکنڈ میں 50 کیرولائنا ریپرز (جو ہیلاپینو مرچوں سے سینکڑوں گنا زیادہ تیز ہوتی ہیں) کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا اور ایک نشست میں 135 مرچیں کھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں تیکھے کھانوں کو بردارشت کرنے کی عادت ڈالی لیکن ابھی بھی انہیں مشکل پیش آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرچوں کا ابتدائی تجربہ شدید ہوتا ہے ۔ دوسرا تجربہ اتنا برا نہیں ہوتا لیکن جیسے جیسے مرچیں منہ میں نئی جگہوں تک پہنچتی ہیں مرچوں کی شدت میں تیزی آجاتی ہے ۔جیک کا یہ بھی کہنا تھا کہ منہ میں ہونے والی تکلیف کا معدے کی تکلیف سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں