لندن:5فٹ لمبا اژدھا گرمی کی تلاش میں کچن پہنچ گیا
لندن (نیٹ نیوز)لندن کا ایک خاندان اس وقت دنگ رہ گیا جب اس نے اپنے کچن میں 5 فٹ لمبے اژدھے کو۔۔
آرام کرتا دیکھا۔رائل سوسائٹی فار دی پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز (RSPCA)کے مطابق مذکوہ افراد کے یہاں کام کرنے والی ملازمہ نے جیسے ہی اژدھے کو دیکھا تو انہیں کال کر کے مطلع کیا۔آر ایس پی سی اے کے مطابق بوا ریڈ اژدھا چند لمحوں میں انسان کی جان لے سکتا ہے ، لیکن یہ اژدھا بیمار ہونے کے سبب ٹھنڈ سے پریشان تھا اور گرم جگہ کی تلاش میں گھر کے گارڈن سے کچن میں آیا اور گرم جگہ ملتے ہی وہاں سو گیا اس لیے اس نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ جنگلی حیات نے مذکورہ اژدھے کو جنوبی ایسیکس وائلڈ لائف ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کروا دیا ہے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق اژدھے زہریلے نہیں ہوتے لیکن یہ اپنے شکار کے گرد گھیرا تنگ کر کے ، انہیں زندہ نگل کر ان کی جان لے سکتے ہیں۔