امریکا:متضاد جنس و رنگت کا حامل لابسٹر جال میں آگیا

امریکا:متضاد جنس و رنگت کا حامل لابسٹر جال میں آگیا

آگسٹا(نیٹ نیوز)امریکی ریاست مین میں پکڑا گیا ایک لابسٹر کچھ غیر معمولی خصوصیات کی وجہ سے آن لائن توجہ مبذول کروا رہا ہے ۔

مین میں پکڑا جانے والے اس لابسٹر کا رنگ آدھا سرخ اور آدھا نیلا ہے اور رنگ ہی نہیں بلکہ جنس کے لحاظ سے بھی یہ آدھا نر ہے اور آدھا مادہ ہے ۔جیکب نولس نے مقامی میڈیا نمائندنوں کو اس حیرت انگیز دریافت کے حوالے سے بتایا کہا کہ ان کا ایک دوست یہ لابسٹر ان کے پاس لایا تھا اور انہوں نے اس کا نام مشہور امریکی گلوکار و موسیقار ڈیوڈ بووی کی دوہری جنسی شخصیت اورمتضاد آنکھوں کے رنگوں پر اس لابسٹر کا نام بووی رکھا۔نولس نے کہا کہ میں ایسے لابسٹر کو پاکر حیرت زدہ رہ گیا تھا۔ یہ ایک انتہائی نایاب دریافت ہے ۔نیو انگلینڈ ایکویریم کے ماہر حیاتیات جارڈن بیکر نے کہا کہ 50 ملین میں سے صرف 1 لابسٹر ایسا ہوتا ہے جس کی دوہری جنس اور رنگت ہوتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں