حادثات میں مارے گئے جانوروں کا گوشت کھانیوالی خاتون

 حادثات میں مارے گئے جانوروں کا گوشت کھانیوالی خاتون

اوریگون(نیٹ نیوز)امریکا میں چار سال سے قدرتی مقامات میں رہائش اختیار کرنے والی خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ سڑک پر مارے گئے جانوروں کا گوشت کھاتی ہیں تاکہ ان کی موت بے مقصد نہ ہو۔

امریکی ریاست اوریگون سے تعلق رکھنے والی مینڈرس بارنیٹ ایک حیرت انگیز دعوے کے بعد کافی وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے سات دن اور 24 گھنٹے بغیر کسی گھر کے قدرتی مقامات میں رہتی آئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس دوران کار حادثے میں مارے گئے جانوروں کا گوشت بھی کھاتی رہی ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے ان جانوروں کی موت رائیگاں نہیں جائے گی ۔32 سالہ مینڈرس نے یہ طرز زندگی دنیا کے عوام کو کنٹرول کرنے والے خفیہ نظام (matrix) سے بچنے کیلئے اپنایا ہے اور اس کیلئے پچھلے چار سالوں سے ایک خیمے میں رہ رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں