ہر 100 میں سے دو افراد کے اعضا انکی عمر سے زیادہ بوڑھے

 ہر 100 میں سے دو افراد کے اعضا انکی عمر سے زیادہ بوڑھے

سٹینفورڈ(نیٹ نیوز)سائنسدانوں کا خیال ہے کہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ انسان کے اندرونی اعضا کتنی تیزی سے بوڑھے ہو رہے ہیں اور۔۔۔

 یہ بھی پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ کون سے اعضا جلد کام کرنا بند کرجائیں گے۔ یہ تحقیق امریکا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی۔ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ 50 سال سے زائد عمر کے ہر پانچ میں سے ایک صحت مند بالغ شخص کا کم از کم ایک عضو تیزی سے بوڑھا ہورہا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ اگلے 15 سال کے اندر ان کے ایک عضو میں بیماری پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ ہے ۔اور ہر 100 میں سے ایک یا دو افراد کے کئی اعضا ان کی سالگرہ کی عمر سے زیادہ بوڑھے ہیں۔ڈاکٹر ٹونی وِس کا کہنا ہے کہ اگر ہم یہ تحقیق بڑے پیمانے پر کریں تو لوگوں کے بیمار ہونے سے پہلے ان کا علاج کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں