خاتون 60 ہزار ڈالرز کا کھانے کا بل دیکھ کر دنگ رہ گئی

خاتون 60 ہزار ڈالرز کا کھانے کا بل دیکھ کر دنگ رہ گئی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی کے ایک ریستوران میں خاتون نے کھانا منگوانے کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں لیکن جب اسے کھانے کا بل 60 ہزار ڈالرز موصول ہوا تو وہ دنگ رہ گئی۔

 ہوا کچھ یوں کہ جب مذکورہ خاتون نے کھانا کھانے سے قبل اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو کھانے کے ساتھ ٹیبل پر موجود ‘کیو آر’ کوڈ بھی تصویر میں آ گیا۔دیگر سوشل میڈیا صارفین نے موقع کا فائدہ اُٹھایا اور کوڈ کو سکین کر کے مذکورہ خاتون کے نام پر آن لائن آرڈز دیدیئے ۔خاتون کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے فوراً مذکورہ تصویر سوشل میڈیا سے ہٹا دی لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی، کسی صارف نے تصویر ڈاوّن لوڈ کر کے خاتون کے نام پر آرڈر دینا جاری رکھا۔ جب ریستوران انتظامیہ کے علم میں یہ بات آئی تو انہوں نے نئے آرڈرز موصول کرنا بند کر د یئے اور خاتون کو بل کی ادائیگی کیلئے مجبور نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں