مجھے بیوی چاہیے ،رکشہ ڈرائیور نے انوکھا انداز اپنالیا

 مجھے بیوی چاہیے ،رکشہ ڈرائیور نے انوکھا انداز اپنالیا

ممبئی(نیٹ نیوز)رکشہ ڈرائیور نے دلہن تلاش کرنے کیلئے عجیب و غریب طریقہ ڈھونڈ لیا، رکشے پر اپنی تمام تفصیلات چسپاں کرکے سڑک سڑک گھومنے لگا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے 29 سالہ شخص نے رکشہ پر ہورڈنگ لگاکر دلہن کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ہورڈنگ پر اس شخص نے ذاتی تفصیلات جیسے قد، تاریخ پیدائش، اور دیگر چیزیں لکھی ہیں۔ایک کہاوت بھارت میں بہت مشہور ہے کہ کسی بھی عمر میں شادی کرنا آسان ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے دموہ سے تعلق رکھنے واللے ایک شخص پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا۔29 سالہ دیپندرا راٹھور کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتا ہے لیکن ‘معاشرے میں خواتین کی کمی’ کی وجہ سے ایک بہترین ساتھی نہیں ڈھونڈ سکتا۔اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ مذہب اور ذات پات کا فرق اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا اور کوئی بھی عورت پیشکش لے کر آسکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں